رمضان انسان کوگناہوں سے دوررکھتاہے،یوسف یوسفزئی

جمعرات 31 مئی 2018 12:25

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) خدائی خدمتگارڈاکٹرمحمدیوسف یوسفزئی نے کہاہے کہ رمضان المبارک بڑی برکتوں،سعادتوں اورنعمتوں والامہینہ ہے،اللہ تعالیٰ نے جوبرکتیں اورسعادتیں اس بابرکت مہینے کے ساتھ خاص فرمائی ہیں وہ کسی اورمہینے کے ساتھ خاص نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے مسجدخصلت ہسپتال پارہوتی مردان میںختم القرآن کے موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں مسلسل رحمت پروردگارنازل ہوتی رہتی ہے ،اس مہینے میں پروردگارنے اپنے بندوں کے ساتھ وعدہ کیاہے کہ ان کی دعاکوقبول کرے گا۔

متعلقہ عنوان :