شیخوپورہ ،ْاکلوتے بیٹے نے 5 مرلہ پلاٹ کیلئے بوڑھی ماں کو قتل کردیا

پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا اور ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی

جمعرات مئی 13:46

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) شیخوپورہ میں اکلوتے بیٹے نے 5 مرلہ پلاٹ کی خاطر 80 سالہ بوڑھی ماں کو بے دردی سے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تار بازار مریدکے میں ملزم عارف نے اپنی بوڑھی ماں سیماں بی بی کو تیزدھار آلے سے قتل کرکے ڈکیتی کا ڈرامہ رچا دیا۔مقتولہ پلاٹ فروخت کرکے حج کرنا چاہتی تھیں جبکہ ملزم اپنی ماں کو پلاٹ بیچنے سے روکتا تھا۔اہل علاقہ کے مطابق ملزم عارف منشیات فروش ہے اور پہلے بھی کئی مرتبہ جیل جاچکا ہے۔پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا اور ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔