چیف جسٹس جوتاریخ دیں گےاسی دن الیکشن ہوں گے،شیخ رشید

قومی معاملات میں قومی اسمبلی کاکوئی کردار نہیں،جسے اسمبلی سمجھتا تھا وہ نوازشریف کے ساتھ باہر ہے،یہ اسپیئرویل ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مئی 2018 13:51

چیف جسٹس جوتاریخ دیں گےاسی دن الیکشن ہوں گے،شیخ رشید
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مئی 2018ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس جوتاریخ دیں گے اسی دن الیکشن ہوں گے، قومی معاملات میں قومی اسمبلی کا کوئی کردار نہیں، جسے اسمبلی سمجھتا تھا وہ نوازشریف کے ساتھ باہر ہے، یہ اسپیئرویل ہے۔ انہوں نے آج ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے پانچ سال مکمل ہوگئے۔

قومی معاملات میں قومی اسمبلی کا کوئی کردار نہیں۔اسمبلی کو اپوزیشن نے چلایا، حکومت کی ایوان کوچلانے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ جسے اسمبلی سمجھتا تھا وہ نوازشریف کے ساتھ باہر ہے، یہ اسپیئرویل ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میرے لیے یاد لمحہ تھا جب کہا تھا کہ ختم نبوت ﷺ کے خلاف سازش ہورہی ہے۔انہوں نے کہا الیکشن کے انعقاد سے متعلق بتایا کہ چیف جسٹس جوتاریخ دیں گے اسی دن الیکشن ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جسے اسمبلی سمجھتا تھا وہ نوازشریف کے ساتھ باہر ہے، یہ اسپیئرویل ہے۔ اس موقع پراجلاس میں وفاقی وزیرریاض پیرزادہ نے شیخ رشید کی تنقید کی تعریف بھی کی۔ وفاقی وزیرریاض پیرزادہ نے کہا کہ تنقید کے باوجود پارلیمانی اقدارکا خیال رکھنے پر شیخ رشید کوکریڈٹ دوں گا۔ جمشید دستی کوکہتا تھا کہ پارلیمانی اقدارشیخ رشید اورایم کیوایم والوں سے سیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ارکان کو یہاں بیٹھنا اچھا نہیں لگتا۔ انہوں نے ایوان میں اسپیکر ایاز صادق کو اپنے حلقے سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکرصاحب اگرآپ کا حلقہ توڑدیا گیا ہے توآپ میرے حلقے سے الیکشن لڑیں۔ میرے حلقے والے آپ کو عزت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورم کا مسئلہ رہا لیکن کورم پوائنٹ آؤٹ کرنا اچھی روایت نہیں رہی۔ پارلیمانی سسٹم کو وقار اورعزت ملنی چاہیے۔