خیبرپختونخوا نگران وزیراعلی کامعاملہ لٹ گیا،اتفا ق نہ ہونے کی صورت میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائیگی

کمیٹی میں حکومت اوراپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے،پارلیمانی کمیٹی میں فیصلہ نہ ہونے پرنگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو جائے گا

جمعرات 31 مئی 2018 18:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) خیبرپختونخوا اسمبلی ختم ہوئے دو دن گذر گئے لیکن صوبے کی قیادت ابھی تک نگراں وزیر اعلی کے لئے کسی نام پر متفق نہ ہوسکی۔اگر آج بھی اپوزیشن اور حکومت میں ڈیڈلاک قائم رہا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کی طرف چلا جائے گا۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئی آخری مہلت ہے جس کے لئے آج پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف اللہ میں ملاقات متوقع ہے نگران وزیراعلیٰ کے لیے حمایت اللہ اور اعجاز قریشی کے نام زیر غور ہیں، 31مئی کی رات بارہ بجے تک اتفاق نہ ہونے پر آٹھ رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی کمیٹی میں حکومت اوراپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے،پارلیمانی کمیٹی میں فیصلہ نہ ہونے پرنگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو جائے گا۔