بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سلسلہ نہ رکا تو خونی انقلاب آئیگا، مجید غوری

ہماری چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ پڑول کی قیمتوں میں بے جا اضافے کا نوٹس لیںاور روز بروزبڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں، چیئرمین عوامی رکشہ یونین

جمعرات 31 مئی 2018 20:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سلسلہ نہ رکا تو خونی انقلاب آئیگاہر آنے والا دن مہنگائی کی نئی لہر کے ساتھ طلوع ہوتا ہے ہمیں حکمرانوں سے کوئی امید نہیں رہی۔جاتے جاتے بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا ڈرون حملے کر گئے۔اگر اب بھی ہماری عوام نے اچھے اور برے میں تمیز نہ کی تو نہ صرف ہمارا بلکہ آنے والی نسلوں کا مستقبل بھی تباہ ہو جائیگا۔

ہماری چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ پڑول کی قیمتوں میں بے جا اضافے کا نوٹس لیںاور روز بروزبڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے کیلئے اپنا کر دار ادا کریںان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز سمن آباد یونٹ کے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے حوالے سے مختلف یونٹوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سیاستدان اور بیوروکریٹ ملک سے دولت لوٹ لوٹ کر بیرون ملک لے جاچکے ہیں سیاستدانوں نے خدمت کو کاروبار بنا لیا ہے ان کو کھانسی بھی ہو تو ان کے علاج بیرون ملک ہوتے ہیں لیکن غریبوں کے بچے بھی سڑکوں پر پیدا ہو رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

انہوںنے کہا کہ رکشہ ڈرائیور میں اکثریت نا خواندہ افراد کی ہے ہماری تربیت سے ان کو اچھے اور برے کی تمیز ہوگئی ہے اپنے حق کیلئے مسلسل جدو جہد کر رہے ہیں تو کیا ملک کے پڑھے لکھے افراد کو سمجھ نہیں آتی کہ ہمارے ملک کو کون لوٹ رہا ہے ہمارے بچوں کا مستقبل کو ن دائو پرلگارہاہے۔ہر پیدا ہونے والا بچہ لاکھوں کا مقروض پید ا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ جو بھی حکمران آتا ہے یا تو دوسرے ملکوں سے بھیک مانگ رہا ہوتا ہے یا قرضہ اسی وجہ سے قوم میں انا اورخودداری ختم ہو گئی ہے ۔