Live Updates

ختم نبوت قانون میں ترمیم اس حکومت کا بدترین کام ، چوروں کے آنے سے پارلیمنٹ کی توہین ہوئی ہے، شہریار آفریدی

عمران خان پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کے تمام مسائل حل کر سکتے ہیں، حکومت اپنی5سالوں کے دوران صحت، تعلیم اور معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا پی ٹی آئی رہنما کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیس سے گفتگو

جمعرات 31 مئی 2018 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے قانون میں ترمیم اس حکومت کا بدترین کام ہے، چوروں کے آنے سے پارلیمنٹ کی توہین ہوئی ہے، عمران خان پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کے تمام مسائل حل کر سکتے ہیں، حکومت اپنی5سالوں کے دوران صحت، تعلیم اور معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیس سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنی5سالوں کے دوران مکمل طور پا ناکام رہی ہے۔ حکومت نے صحت، تعلیم اور اکانومی کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ میں عمران خان اور عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے عوامی خدمت کرنے کا موقع دیا۔

(جاری ہے)

ان5سالوں کے دوران عوام مسلم لیگ(ن) کا اصلی چہرہ دیکھ چکے ہیں کہ ان کی حقیقت کیا ہے۔

انہوں نے ختم نبوت قانون میں ترمیم کی اور بھارت کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کے ادارون کو تباہ اور بدنام کیا۔ اس پارلیمنٹ میں چوروں کے آنے سے پارلیمنٹ کی توہین ہوئی ہے۔ قوم اب بھی نا امید نہیں ہے، اس نا امیدی کے دور میں بھی عمران خان عوام کی واحد امید ہیں اور عمران خان پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کے تمام مسائل حل کر سکتے ہیں۔

پاکستان کا 90فیصد پانی ضائع ہو رہا لیکن کوئی قومی سوچ رکھنے والا لیڈر حکومت میں نہیں ہے جو اس کا تدارک کرے۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ ایسے نمائندوں کا آئندہ انتخابات میں چنائو کریں جو پاکستان کے مفادات کا تحفظ کر سکیں۔ ختم نبوت کے قانون میں ترمیم اس حکومت کا بدترین کام ہے۔ پاکستان کا مستقبل عمران خان سے وابستہ ہے۔ ہم حکومت میں آکر ملک کو صحیح معنوں میں مثالی اور ترقی یافتہ بنائیں گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات