Live Updates

یکم جون سے (ن) لیگ کیلئے مزید سخت وقت شروع ہو جائے گا مریم نواز کا عدالتوں میں پیش ہونا مکافات عمل ہے

بینظیر بھٹو کو عدالتوں میں گھسیٹنے والے آج مریم نواز کی پیشیوں پر کیوں رو رہے ہیں شریف خاندان نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں ،سنی اتحاد کونسل آج ن لیگ کا سیاہ دور ختم ہونے پر یوم نجات منائے گی چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 31 مئی 2018 22:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ یکم جون سے ن لیگ کے لئے مزید سخت وقت شروع ہو جائے گا مریم نواز کا عدالتوں میں پیش ہونا مکافات عمل ہے بینظیر بھٹو کو عدالتوں میں گھسیٹنے والے آج مریم نواز کی پیشیوں پر کیوں رو رہے ہیں شریف خاندان نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں سنی اتحاد کونسل آج ن لیگ کا سیاہ دور ختم ہونے پر یوم نجات منائے گی عوام کو فوج کے خلاف اکسانا کون سی حب الوطنی ہے ن لیگ کا مشرف کارڈ ناکام ہو گا وزیراعظم نامکمل منصوبوں کا افتتاح کرکے قوم کو دھوکہ نہیں دے سکتا حکمران جاتے جاتے پرانے منصوبوں پر نئی تختیاں لگا رہے ہیںفری اینڈ فیئر الیکشن کروانا نگران وزیراعظم کا امتحان ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو یہاں میڈ یا سے گفتگوکر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتشار، فساد اور خونریزی پیدا کرنے کی عالمی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے امریکہ اور بھارت مل کر پاکستان کو شام، عراق اور لیبیا بنانا چاہتے ہیں نواز شریف پاکستان دشمن عالمی طاقتوں کا مہرہ بن چکا ہے نواز شریف تیس سال عوام کے دلوں میں نہیں صرف حکومتوں میں رہا ہے حکومت نے بھارت کی آبی جارحیت روکنے کے لئے کچھ نہیں کیا بھارت پاکستان کے حصے کے پانی پر قبضہ کر کے پاکستان کو ریگستان بنانا چاہتا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات