Live Updates

پانامہ سکینڈل میں نواز شریف کی حقیقت آشکار کر گئی ، عمر ڈار

سول ملٹری تعلقات کو خراب کر نے کی بجا ئے اب نااہل کو اعتراف جر م کر لینا چاہیے،بددیانت نوازشریف کے دور میںپاکستان پر چودہ ہزار ارب کا بو جھ ڈالا گیا ہے، گفتگو

جمعرات 31 مئی 2018 22:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا کہ پانامہ سکینڈل میں نواز شریف کی حقیقت آشکار کر گئی ،سول ملٹری تعلقات کو خراب کر نے کی بجا ئے اب نااہل کو اعتراف جر م کر لینا چاہیے،بددیانت نوازشریف کے دور میںپاکستان پر چودہ ہزار ارب کا بو جھ ڈالا گیا ہے جبکہ کرپشن کا ایٹم بم بھی نواز شریف نے ہی اس ملک میں چلا یا جس نے وطن عزیز کی بنیا دوں کو کھو کھلا کر کردیا ۔

نوازشریف فیملی کے کسی بھی فرد کو کبھی بھی اقتدار میں آتے نہیں دیکھ رہا ،بد دیانتی کے مرتکب افراد کا احتساب ہی پاکستان کی کامیابی کا ضامن ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلا ٓخر وطن عزیز کو پانچ سالہ بادشاہت سے آزادی مل گئی اور جمہوریت کی راہ ہموار ہو ئی ہے،آج لوگ سکھ کا سانس لیں گے اور اپنے جمہوری مستقبل کے بارے میں اپنی ان آنکھوں سے دیکھیں گے جس پر بادشاہت کی پٹی بندھی تھی،آج نکلا سورج اس بات کی دلیل ہے کہ بادشاہت کا دورگزشتہ غروب آفتا ب کے ساتھ اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا ہے،غریب عوام کو ان حکمرانوں سے نجا ت مل گئی جووطن عزیز کے اربوں ڈالر ملک سے باہر لے گئے ،متعدد وزراء اقامہ کیساتھ حکومت کا حصہ تھے اب قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ شہر اقبال کو ان مفاد پر ست سیاستدانوں سے نجا ت مل گئی جو فوڈ چین ،نجی تعلیمی اداروں ،ہاوسنگ کالونیوںکے شیئرز واقامہ ہولڈرزتھے۔جنہوں نے نو کریوں کے لئے لوٹ سیل لگا رکھی تھی ،۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ہر کارکن نے بڑی محنت و لگن سے عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچایا اور سیالکوٹ کو تحریک انصاف کا قلعہ ثابت کیا جس کی مثال ممبرسازی مہم ہے ،ہزاروں نئے ممبرز صرف اس لئے تحریک انصاف میں شامل ہو ئے کہ مفاد پرست سیا ستدان جنہوں نے سیاست کو عبادت کی بجا ئے کاروبار بنا رکھا تھا ان سے نجا ت مل جا ئے ایسے کرپٹ سیا ستدان جو اپنے بعد اپنی ہی اولاد کو سیا ست کے میدان میں لا تے جس سے نظریا تی اور بنیا دی کارکنوں کا استحصال ہو تا ہے ،ان ممبرز کو خوش آمد ید کہتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ آنیوالے الیکشن میں عمران خان کے ویژن کے مطابق کا م کرینگے اور دھاندلی کر نے والوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ،کیونکہ اب ہمیں اقامہ،پانامہ زدہ پاکستان نہیں بنا نا بلکہ ایسا پاکستان بنا نا ہے جو شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے خواب اور قائد اعظم محمد جنا ح کے افکارسے روشناس پاکستان ہو گا ،جو صرف عمران خان کی قیا دت میں ہی بن سکتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات