Live Updates

نااہل اور کرپٹ حکومت کا خاتمہ، تحریک انصاف ضلع سکھر کی جانب سے اظہار تشکر کی تقریب،شکرانے کے نوافل کی ادائیگی

صرافہ بازار، شہید گنج، گھنٹہ گھر پر عوام میں مٹھائی تقسیم کی گئی

جمعہ 1 جون 2018 21:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر نااہل اور کرپٹ حکومت کے خاتمے پر پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے سینئر نائب صدر حاجی محمد جاوید میمن کی جانب سے پی ٹی آئی سٹی آفس گولڈ سینٹر صرافہ بازار میں اظہار تشکر کی تقریب منعقد کی گئی، شکرانے کے نوافل کی ادائیگی کے بعد صرافہ بازار، شہید گنج، گھنٹہ گھر پر عوام میں مٹھائی تقسیم کی گئی ، تقریب میں پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے نائب صدر دوا خان،لیبر ونگ سکھر ڈویژن کے جنرل سیکریٹری محمد منیر میمن، لیبر ونگ ضلع سکھر کے صدر زبیر کریم، جنرل سیکریٹری شعبان میرانی، سٹی کے صدر غلام حیدر راجپوت، جنرل سیکریٹری امداد جھنڈیر، لیبر ونگ ضلع سکھر کے سینئر نائب صدر اسلام نور، گل حسن گوپانگ، روہڑی سٹی کے صدر شاہد سندھو، جنرل سیکریٹری حاجی محمد علی، عبدالقادر، زبیر بٹھار، عمیر میمن، غلام اکبر، شعیب کندھر،محسن شیوانی، عمیر باباو دیگر رہنمائوںا ور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن کا کہنا تھا کہ آج کا دن تاریخی دن ہے، الحمد اللہ آج ایک سیاہ دور کا خاتمہ ہوگیا ،ایک کرپٹ ترین ، بدعنوان اور نااہل حکومت سے عوام کو نجات حاصل ہوئی،برسوں سے اقتدار میں رہنے والے حکمرانوں نے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنی تمام تر توجہ کرپشن پر مرکوز رکھی ملک میں لوٹ مار کر کے اپنے محلات بنائے اب انشاء اللہ 25جولائی کے ہونیوالے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ملک بھر سے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں عوامی مسائل حل کر کے ملک کو ترقی، خوشحالی کی جانب گامزن کر ینگے اور ملک کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرینگے، اس موقع پر 25جولائی کو ہونیوالے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی مثالی کامیابی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات