لیگی امیدوار انتخابات میں اپنی حکومت کے سیاہ اعمال نامہ کے ساتھ قوم کا سامنا کیسے کرینگے ‘اعجاز چوہدری

( ن) لیگی حکومت کے پانچ برسوں کے دوران پانچ ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے، اب ن لیگ کبھی اقتدار میں نہیں آ سکے گی

جمعہ 1 جون 2018 21:19

لیگی امیدوار انتخابات میں اپنی حکومت کے سیاہ اعمال نامہ کے ساتھ قوم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنمااعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے ہر ادارہ تباہ کر دیا ہے، لیگی امیدوار انتخابات میں اپنی حکومت کے سیاہ اعمال نامہ کے ساتھ قوم کا سامنا کیسے کریں گے،( ن) لیگی حکومت کے پانچ برسوں کے دوران پانچ ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے، اب ن لیگ کبھی اقتدار میں نہیں آ سکے گی، پنجاب میں 51 کرپٹ کمپنیاں بنا کر صوبائی خزانے کو لوٹا گیا،کشکول توڑنے کے دعویدار شہباز شریف نے پنجاب کو 600 ارب کا مقروض کیا، ن لیگ کمیشن کھانے والے مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے۔

وہ گزشتہ روز این اے 133میں پارٹی رہنما عرفان عباسی کی رہائش گاہ پر افطار پارٹی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے نام پر قوم کو بے وقوف بنایا گیا اور صرف مال بنایا گیا، رمضان المبارک میں بھی 12 سے 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ نواز،شہباز کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، نااہل نواز شریف اور شہباز شریف کو کٹہرے میں لایا جائے کہ اربوں روپے کے قومی وسائل بجلی منصوبوں کے نام پر استعمال کرنے کے باوجود لوڈشیڈنگ ختم کیوں نہیں ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا یہ کہنا کہ کل سے لوڈشیڈنگ جانے اور عوام اس بیان سے ان کے مجرمانہ ذہن کی عکاسی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2013 ء کے الیکشن میں نواز شریف، شہباز شریف نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور کرپشن کنٹرول کرنے کے نام پر الیکشن لڑا تھا لوڈشیڈنگ اورعجب کرپشن کی غضب کہانیاں سپریم کورٹ سے لے کر نیب تک پھیلی ہوئی ہیں۔