بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچستان اسمبلی کی 8نشستوں پر موجودہ حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیدیا

جمعہ 1 جون 2018 23:32

کوئٹہ۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بنچ نے مختلف آئینی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 24 کوئٹہ I ، پی بی 25 کوئٹہ II، پی بی 26 کوئٹہ III، پی بی 27کوئٹہ IV، پی بی 28کوئٹہ V، پی بی 29کوئٹہ VI، پی بی 30کوئٹہ VIIاور پی بی 32کوئٹہ IXکی موجودہ حلقہ بندیوںکو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فوری طور پر نئی حلقہ بندیوں کے لئے احکامات جاری کردیئے جبکہ خضدار کے حلقہ پی بی 39 خضدار II اور پی بی 40 خضدار IIIسے حلقہ بندی سے متعلق ولید بزنجو کی آئینی درخواست خارج کردی اس کے علاوہ حلقہ پی بی 43پنجگور اور پی بی 44آواران / پنجگور کی حلقہ بندی سے متعلق علی جان کی آئینی درخواست بھی مسترد کردی۔

(جاری ہے)

بنچ نے حلقہ پی بی 43 پنجگور اور پی بی 44آواران / پنجگور کی حلقہ بندی سے متعلق محمد اسلام اور رحمت علی بلوچ کی آئینی درخواست خارج کردی ۔ بنچ نے حلقہ پی بی 44آواران /پنجگور اور حلقہ پی بی 43 پنجگور کی حلقہ بندی سے متعلق عبید اللہ بلوچ کی آئینی درخواست نمٹاتے ہوئے یونین کونسل سورد و کو حلقہ پی بی 44 آواران /پنجگور سے نکال کر پی بی 43 پنجگور میں شامل کرنے کا حکم جاری کردیاہے ۔