پاکستان نے عید پر بھارتی فلموں کی ریلیز پر پابندی کے حوالے اپنا موقف دہرا دیا

ہفتہ 2 جون 2018 11:10

پاکستان نے عید پر بھارتی فلموں کی ریلیز پر پابندی کے حوالے اپنا موقف ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان نے عید پر بھارتی فلموں کی ریلیز پر پابندی کے حوالے اپنا موقف ایک بار پھر دہرا دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی جریدے کی جانب سے جاری کردہ خبر کے مطابق پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ کی جانب سے سنٹرل بورڈ آف فلم سنسرزکے چیئرمین دانیال گیلانی نے بھارتی فلموں کی ریلیز کے حوالے سے موقف دوہراتے ہوئے کہا کہ مقامی فلموں کی اہمیت اور ان کی نمائش کے لئے سہولیات کے پیش نظر حکومت نے ملک بھر میں عید الفطر اور عید الاضحی کے ایک ہفتے تک بھارتی فلموں کی ریلیز پر پابندی عائد کی جائے گی۔

انہوں نے تمام بین الاقوامی ڈسٹری بیوٹرز اور درآمد کنندگان سے درخواست کی کہ وہ اس دوران ملک بھر کے سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش نہ کریں اور پنجاب سنسر بورڈ لاہور اور سندھ سنسر بورڈ کراچی کو اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔