کرپشن سے لت پت مفروروں کو سرٹیفیکٹ دینا عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے، علامہ غلام غوث بغدادی

ہفتہ 2 جون 2018 23:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) تحریک لبیک پاکستان سندھ کے امیر علامہ مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا ہے کہ کرپشن سے لت پت، مفروروں اور عوام کے مال پر عیاشی کرنے والے نااہل اسمبلی ممبران کو شاباشی کے سرٹیفکیٹ سندھ کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،انہوں نے کہا ہے کہ جن لوگوں کی حوصلہ شکنی اور جنہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہییئے ایسے مسلسل غیر حاضر اور قومی دولت کے لٹیرے ارکان کواسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے سرٹیفکیٹ کا اجرائسمجھ سے بالاتر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع شرقی اور کورنگی کے مختلف صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد ان سے گفتگوکے دوران کیا۔ انہوں نیکہا کہ غریب وامیر کیلئے الگ الگ پیمانے ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،ارکان سندھن اسمبلی نے اپنے پانچ سالہ دور میں سندھ کے عوام کوافلاس اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہیجبکہ ان کے اپنے اثاثے کئی گنا بڑھ چکے ہوں گے۔

(جاری ہے)

پانچ سالہ دور گذرنے کے باوجود آج بھی سندھ کے عوام انسانی فضلہ ملا پانی پینے پر مجبورہیں۔آج بیروزگاری کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں،مہنگائی اوربجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے۔اسپتالوں میں طبی سہولیات کا فقدان،تھر میں 250بچے صرف رواں سال کے پانچ ماہ کے دوران فوت ہوچکے، اس سب کچھ کے باوجود حکمراں ٹولا سندھ میں ترقی کا راگ الاپتے نہیں تھکتا ہی.علامہ غلام غوث بغدادی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ عوام آئندہ انتخابات میں دین کے وفاداروں کو منتخب کرکے کرپٹ قیادت سے جان چھڑائیں گے۔

اور ان لٹیروں کو چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک اقتدار میں آکرغریبوں اور امیروں کے یکساں نظام بنائے گی تاکہ انہیں ترقی کے یکساں مواقع مل سکیں۔