Live Updates

تحریک انصاف شمالی وزیرستان نے انتخابات کیلئے غیر شخص کو اُمیدوار قرار دینے کی مخالفت کردی

اجتماعی استعفے دینے اور انتخابات سے بائیکاٹ کی دھمکی

اتوار 3 جون 2018 20:50

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف شمالی وزیرستان نے انتخابات کیلئے غیر شخص کو اُمیدوار قرار دینے کی مخالفت کرتے ہوئے اجتماعی استعفے دینے اور انتخابات سے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی شمالی وزیرستان میں گرینڈ اجلاس کے بعد پی ٹی آ ئی شمالی وزیرستان کے جنرل سیکرٹری گل بہادر خان نے کہا کہ ہم آج اپنے قائد عمران خان ، پارلیمانی بورڈ اور پارٹی قائدین کو میڈیا کے ذریعے پیغام دینا چاہتے ہیں کہ حلقہ این اے 48شمالی وزیرستان کے تمام کارکنوں کو معلومات ہوئی ہیں کہ آ ج ایک غیر شخص کو شمالی وزیرستان کیلئے امیدوار نازمد کیا جا رہا ہے جس کی ہم پر زور مخالفت کرتے ہیں کیونکہ جس شخص کو امیدوار مقرر کیا جا رہا ہے ان کا پاکستان تحریک انصاف کیساتھ کوئی واسطہ ہی نہیں بلکہ پیرا شوٹ کے ذریعے ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے اُنہوں نے کہا کہ تمام کارکنوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ان کیساتھ انصاف کی جماعت میں نا انصافی کی گئی تو اجتماعی استعفے پیش کرنے پر غور کریں گے احتجاجی دھرنا اور ساتھ ہی انتخابات سے بھی بائیکاٹ کریں گے کیونکہ پی ٹی آ ئی انصاف اور جمہوریت کی پارٹی ہے لیکن اگر یہاں بھی فیصلے میرٹ اور غیر جمہوری طریقے سے کئے جا تے ہیں تو ہم دوسری پارٹیوں سے انصاف کی توقع کیسے رکھ سکیں لہذا پارلیمانی بورڈ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرکے کارکنوں کی مشاورت سے امیدوار کا انتخاب کریں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات