ہمارے ساتھ مردم شماری میں نا انصافی ہوئی ہے۔مردم شماری میں ہمیں کم گنا گیا، ڈاکٹر فاروق ستار

اب سوچنا ہوگا کہ الیکشن میں حصہ لیں یا نہیں لیکن ہمارا لندن سے اور اس کے بائیکاٹ سے کوئی تعلق نہیں ،ہمیں ہمارا جائز سیاسی حق دیا جائے کیو ایم کی تقسیم سے لگ رہا ہے کہ ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو تقسیم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ، میڈیا سے بات چیت

اتوار 3 جون 2018 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) ایم کیوایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ مردم شماری میں نا انصافی ہوئی ہے۔مردم شماری میں ہمیں کم گنا گیا۔اب سوچنا ہوگا کہ الیکشن میں حصہ لیں یا نہیں لیکن ہمارا لندن سے اور اس کے بائیکاٹ سے کوئی تعلق نہیں ،ہمیں ہمارا جائز سیاسی حق دیا جائے اور دفاتر واپس کیے جائیں ۔

وہ اتوار کو بلدیہ ٹائون میں راشن کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کی تقسیم سے لگ رہا ہے کہ ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو تقسیم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ، مردم شماری میں ہمیں کم شمار کرکے ہمارے ساتھ نا انصافی کی گئی، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی اسکروٹنی کے لیے ایک ہفتہ دیا ہے جس پر تحفظات ہیں ۔

(جاری ہے)

کم سے کم دو سے تین ہفتے کا وقت دینا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اب سوچنا پڑیگا کہ الیکشن میں حصہ لیں یا نہیں ،سیٹیں خریدنے کے لیے پیپلز پارٹی کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے ۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ہمارا لندن سے اور اس کے بائیکاٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے ،گر تعلق ثابت کردیں تو جو چور کی سزا وہ میری سزا ہوگی،ہمیں ہمارا جائز سیاسی حق دیا جائے اور دفاتر واپس کیے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ رشید گوڈیل نے پی ٹی آئی میں جانے کا فیصلہ کیا یہ ان کا حق ہے ۔میں رشید گوڈیل اور پی ٹی آئی دونوں کے لیے دعا گو ہوں۔ ہم اور نارضگیاں برداشت نہیں کر سکتے ناراضگیاں ختم ہونی چاہیے۔ فاروق ستار نے مزید کہا ہے کہ اپنی تنظیم کے لوگوں اور فلاحی تنظیم کا شکر گزار ہوں جو انہوں نے یہ پروگرام ترتیب دیا ،ہمچاہتے ہیں کہ ایسا معاشرہ ترتیب دیں جہاں سب کو حقوق حاصل ہوں ،لوگ اپنے پیروں پر کھڑے ہوںاور کسی کے محتاج نہ ہوں،جو لوگ غیرمراعات یافتہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ان کو موقع فراہم کریں ۔انھوں نے کہا کہ بہت سی مائیں بہنیں بھی بیروزگاری کا شکارہیں یہاں موجود ماوں بہنوں کو ہماری اور ہمیں ان کی ضرورت ہے۔