نواز شریف الطاف حسین کے راستے پر چل رہا ہے، ن لیگ کا حشر بھی ایم کیو ایم جیسا ہو گا ،قوم جانتی ہے کہ مضبوط فوج ہی پاکستان کی سالمیت اور تحفظ کی ضمانت ہے، ن لیگ پاک فوج اور عدلیہ پر حملہ آور ہے، جمہوریت کے نام پر پاک فوج کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نامراد ہوں گے،چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان کی میڈیا گفتگو

اتوار 3 جون 2018 21:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف الطاف حسین کے راستے پر چل رہا ہے ن لیگ کا حشر بھی ایم کیو ایم جیسا ہو گا قوم جانتی ہے کہ مضبوط فوج ہی پاکستان کی سالمیت اور تحفظ کی ضمانت ہے ن لیگ پاک فوج اور عدلیہ پر حملہ آور ہے جمہوریت کے نام پر پاک فوج کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نامراد ہوں گے ن لیگ کا حشر بھی ایم کیو ایم جیسا ہو گا قوم جانتی ہے کہ مضبوط فوج ہی پاکستان کی سالمیت اور تحفظ کی ضمانت ہے نواز شریف پاک فوج کو متنازعہ بنا کر امریکہ اور بھارت کا ایجنڈا پورا کر رہا ہے۔

قومی اسمبلی کی 272 نشستوں پر سیٹ ٹو سیٹ ن لیگ کا مقابلہ کریں گے محب وطن قوم فوج اور عدلیہ سے لڑنے والوں کو ووٹ نہیں دے گی قوم ن لیگی امیدواروں سے ختم نبوت اور پاک وطن سے غداری کا سوال پوچھے گی میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان خاکی نہیں آفاقی اسٹیبلشمنٹ کی گرفت میں آ چکا ہے نواز شریف پر ختم نبوت اور پاک وطن سے غداری کا داغ کبھی نہیں مٹ سکے گا نواز شریف مسلسل پاک فوج پر جھوٹے الزامات لگا کر ریاست سے بغاوت کا مرتکب ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ ٹوٹ پھوٹ اور تنہائی کا شکار ہو چکی ہے ن لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ مفاد پرستوں اور ابن الوقتوں کا ٹولہ ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے الیکشن کی بھرپور تیاری کر لی ہے۔ ختم نبوت کے پروانے ن لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے قوم لیگی امیدواروں سے ختم نبوت اور وطن سے غداری کا جواب مانگے گی نواز شریف کا بیانیہ امریکہ اور بھارت میں تیار کیا گیا ہے۔