عوام کی بے لوث خدمت ہی پیپلزپارٹی کا منشور ہِے،جان محمد بلوچ

اتوار 3 جون 2018 21:00

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ بلدیہ ملیر کی مرکزی و ذیلی سروس روڈ کی تعمیر و درستگی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں شاہراہوں کی تعمیر سے عوام کو لاحق تکالیف اور دشواریوں سے بچارہے ہیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی واضع ہدایت پر بلدیہ ملیر میں جامع ماسٹر پلان کے تحت تمام تر ترقیاتی کام جاری ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جو غریب اور متوسط طبقے کو درپیش مسائل کا ادراک اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت عوامی خدمت کے وژن پر کار بند ہیں ہم نمودو نمائش سے زیادہ عوام کے حقیقی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں