افغانستان میں بچوں کی تقریبا نصف آبادی سکول نہیں جاتی،یونیسیف، یو ایس ایڈ

سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد سنہ 2002 کے بعد پہلی مرتبہ بڑھ رہی ہے، ملک میں سات سے 17سال عمر کے 37 لاکھ یعنی تقریبا 44 فیصد بچے سکول نہیں جاتے،مشترکہ رپورٹ

اتوار 3 جون 2018 21:00

لندن/کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بچوں کی تقریبا نصف آبادی سکول نہیں جاتی جس کی وجوہات میں شورش، غربت، بچیوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور بچوں کی شادی شامل ہیں۔اتوار کو اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف اور یو ایس ایڈ کی جانب سے پیش کردہ مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد سنہ 2002 کے بعد پہلی مرتبہ بڑھ رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جاری کشیدگی کی وجہ سے سکولوں کو بند ہونا پڑا ہے جس کی وجہ سے ملک میں بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے آنے والے تھوڑی سی بہتری بھی رائیگاں ہو جائے گی۔رپورٹ میں شائع کی گئی تحقیق کے مطابق ملک میں سات سے 17 سال عمر کے 37 لاکھ یعنی تقریبا 44 فیصد بچے سکول نہیں جاتے۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ کی اشاعت کے موقعے پر اس کی وضاحت کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم میر واعظ بالغی نے بتایا کہ سکول نہ جانے والے 37 لاکھ میں سے 27 لاکھ لڑکیاں ہیں۔

طالبان یا نام نہاد دولتِ اسلامیہ کا نام لیے بغیر میر بالغی کا کہنا تھا کہ بچوں کے سکول نہ جانے کی بہت ساری وجوہات ہیں۔ بچوں کی تعلیم کسی بھی معاشرے میں سب سے ترقی کا سب سے اہم عنصر ہے۔ ان کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیم غربت، جنگ، اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے اہم ترین آلہ ہے۔امریکہ کی حمایت یافتہ مرکزی حکومت کو برطرف کرنے اور ملک میں شدید قدامت پسند اسلامی قوانین واپس لانے کے عزائم رکھنے والے طالبان بچیوں کی تعلیم کے شدید خلاف ہیں جبکہ دولتِ اسلامیہ نے بھی درجنوں سکولوں کو بند کروا دیا ہے۔

امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بدترین اضلاع میں 85فیصد تک بچیاں سکول نہیں جاتیں۔اس رپورٹ کی اشاعت کے موقعے پر اس کی وضاحت کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم میر وائز بالغی کا کہنا نے بتایا کہ سکول نہ جانے والے 37لاکھ میں سے 27لاکھ لڑکیاں ہیں۔اس سال اپریل میں عسکریت پسندوں نے دو سکولوں کو آگ لگا دی تھی اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے سینکڑوں نجی سکولوں کو بند کرنا پڑا ہے۔یونیسیف کی اہلکار اڈیل کھودر کا کہنا تھا کہ افغانستان کو بدلنا پڑے گا، حالات ایسے ہی نہیں چل سکتے۔جب بچے سکولوں میں نہیں ہوتے تو انھیں غلط استعمال، ہراسانی، یا دہشت گرد تنظیموں میں شامل کرنے کا زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔