عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے ا میدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے سنٹرل سکروٹی سیل قائم کردیا

اتوار 3 جون 2018 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے سنٹرل سکروٹی سیل قائم کر دیا ہے،سکروٹنی سیل نادرہ ، ایف بی آر،اسٹیٹ بنک اور دیگر اداروں کے ساتھ رابطے کرکے امیدواروں کی سکروٹنی کرے گا،امیدواروں کی دہری شہریت،قرضہ معافی،ڈیفالٹرز اور انکم ٹیکس سے متعلق معلومات بھی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کیلئے مرکزی سطح پر خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے یہ سکروٹی سیل 4 ٹیموں پر مشتمل ہوگا جس میں مجموعی طور پر الیکشن کمیشن ،نادرہ ،ایف بی آر ،اسٹیٹ بنک ،ایف آئی اے اور نیب سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے تعلق رکھنے والے 36کے قریب ممبران ہونگے ذرائع کے مطابق یہ سکروٹنی سیل باضابطہ طور پر آج سے کام شروع کریگاسکروٹنی سیل ریٹرننگ افسران اور متعلقہ اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کریگا اورسکروٹنی سیل دو شفٹوں میں 24 گھنٹے کام کریگا ذرائع کے مطابق سکروٹنی سیل امیدواروں کی آرٹیکل 62،63 کے مطابق جانچ پڑتال کو یقینی بنانے میں مدد دے گااسی طرح سکروٹنی سیل نادرا،ایف آئی اے،نیب،ایف بی آر،اسٹیٹ بنک سے رابطے کریگا اور دوہری شہریت کے حامل قرضے حاصل کرنے والے،ڈیفالٹر اورانکم ٹیکس کی معلومات اکھٹی کریگاذرائع کے مطابق سکروٹنی سیل کے انچارج سیکرٹری الیکشن کمیشن ہونگے۔

اعجاز خان