نوازشریف کو سیاست سے نکالنے والے گمنا م ہوجائیں گے،نوازشریف نے ہر دور میں عوام کی جنگ لڑی ،نظریات پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا،سید زیشان علی نقوی

آمدہ الیکشن میں کسی کو عوامی مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے،مسلم لیگ(ن) کے کارکنان عوامی مینڈیٹ چوری روکنے کیلئے تیار ہیں،ڈپٹی میئر اسلام آباد

اتوار جون 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) ڈپٹی میئر اسلام آباد،، حلقہ این ای53اسلام آباد سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار قومی اسمبلی سیدزیشان علی نقوی نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کو سیاست سے نکالنے والے خود گمنام ہوجائیں گے ،عوام کی نظریں میاں نوازشریف اورصدر میاں شہبازشریف پر لگی ہوئی ہیںعوام باشعودر ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی ملک و قوم کو مسائل سے نکال کرترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے،آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی یقینی نظر آ رہی ہے،25جولائی کو عوام بھاری اکثریت سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دے کر کامیاب کرینگے اور اس بار عوام کے ووٹ کسی کو چوری نہیں کرنے دئیے جائیں گے،،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنان عوامی مینڈیٹ کی چوری روکنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنایاہے،آمدہ انتخابات میں عوام کے ووٹ کی پرچی فیصلہ کرے گی کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے عوام کو کیا ڈلور کیا ہے،میاں نوازشریف نے ہردور میںعوام کی جنگ لڑی ہے ،نظریات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،میاںنوازشریف کے سپاہی ہیں ان کے ایک اشارے پر ہم حاضر ہیں،ٹکٹ کیلئے درخواست دے دی ہے اب فیصلہ پارٹی قیادت نے کرناہے اگر انہوں نے اعتماد کیاتو سیٹ جیت کر پارٹی کو تحفے میں دونگا۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اسلام آبادپارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید زیشان علی نقوی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہردور میں عوام کی خدمت کی ہے اور عوام کی جنگ لڑی ہے بیک ڈور سے آنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھاناپڑی ہے،جیت ہمیشہ حق کی ہوئی ہے،بوٹ پالیشیوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوکررہیں گے،پارٹی میاں نوازشریف کی قیادت اور میاں شہبازشریف کی صدارت میں متحدو منظم ہے۔انہوںنے کہاکہ میں اسلام آباد کی عوام مجھ پر اعتماد کرتی ہے میں عوامی شخصیت ہوں عوام میں رہتاہوں ،عوام کے مسائل سے باخوبی واقف ہوں،عوام نے موقع دیاتواسلام آباد کی عوام کی تمام محرومیاں ختم کردونگا،یہاں کی عوام باشعور ہیںوہ جانتے ہیں کہ کون ان کے ساتھ مخلص ہے۔۔