آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کا وقت پر انعقاد جمہوریت کے فروغ اور اداروں کی مضبوطی کے لیے اشد ضروری ہے، ڈاکٹر مراد راس

اتوار 3 جون 2018 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کا وقت پر انعقاد ملک میں جمہوریت کے فروغ اور اسکے اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے اشد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

غیر جانبدارانہ انتخابات سے اصل جمہوریت کی بجائے مصنوعی جمہوریت قائم ہوتی ہے جو کہ عوام کے مینڈیٹ کی ترجمانی کرنے سے قاصر ہوتی ہے۔

اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ انتقامی سیاست کر کے انتخابات کا التوا چاہتی ہے لیکن تحریک انصاف اس مزموم کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام جمہوری نظام چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن اداروںپر چڑھائی کر کے جمہوری نظام کو نقصان پہنچا رہی ہے اور اپنی کرپشن کو چھپانا چاہتی ہی