تر بیلا غازی، صوبائی اسمبلی کے اٴْمیدواروں نے فارم کاغذات نامزدگی وصول کر ناشروع کر دیئے

پیر 4 جون 2018 23:02

تر بیلا غازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد ملک بھر کی طرح تحصیل غازی میں بھی جنرل الیکشن میں حصہ لینے والے صوبائی اسمبلی کے اٴْمیدواروں نے فارم کاغذات نامزدگی وصول کر ناشروع کر دیئے ہیں اس سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صد ر ہزارہ ڈویژن و اٴْمید وار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 42ملک طاہر اقبال نے ریٹرننگ آفیسر پی کے 42عبد القیوم صدیقی جو ڈیشل مجسٹریٹ غازی سے فارم کاغذات نامزدگی وصول کئے جبکہ ضلع ہری پور سے تعلق رکھنے والی پیپلز پارٹی کی سابق خاتون ایم پی اے فائزہ رشید نے بھی بطور آزاد اٴْمیدوار حلقہ پی کے 42 سے الیکشن میں لینے کے لیے فارم کاغذات نامزدگی حاصل کئے جبکہ باقی کسی اٴْمیدوار نے تا حال فارم کاغذات نامزدگی حاصل نہیں کئے تاہم دیگراٴْمیدواروں کی جانب سے بھی فارم کا غذات نامزگی کی وصولی جلد متوقع ہے جبکہ آٹھ جون تک فارم کاغذات نامزدگی وصول کئے جا سکتے ہیں