احتساب عدالت میں گلستان جوہر میں رفاعی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کر کے فروخت کرنے کے خلاف ریفرنس کی سماعت عدالت نے فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 19 جون تک ملتوی کردی

پیر 4 جون 2018 23:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) کراچی کی احتساب عدالت میں گلستان جوہر میں رفاعی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کر کے فروخت کرنے کے خلاف ریفرنس کی سماعت پیر کو ہوئی عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایم کیوایم کے سابق رکن فیروز بنگالی، کے ڈی اے ڈائریکٹر شاکر لنگرا اور دیگر نے گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ کی سرکاری ملازمین نے بلڈرزمافیا کیساتھ مل کر پلاٹس فروخت کیے اورکڑروں روپے کی کرپشن کی عدالت نے فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 19 جون تک ملتوی کردی واضع رہے کہ گذشتہ سماعت پر ملزمان کے وکلا نے نیب کے گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی تھی عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا ریفرنس میں جہانگیر شہازیب ، راشید علی خان سمیت 5 ملزمان مفرور ہے۔