سرگودھا‘ایف آئی اے فیصل آباد کا بلا لائسنس غیر ملکی کرنسی کے کاروبار، حوالے اور ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث لوگوں اور گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن

مختلف شہروں میں مشکوک 37 دوکانوں ، کاروباری مراکز اور دفاتر پر چھاپے مارے گئے‘15 افراد کو گرفتار ‘لاکھوں روپے کرنسی قبضہ میں لے لی گئی

منگل 5 جون 2018 12:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے بلا لائسنس غیر ملکی کرنسی کے کاروبار، حوالے اور ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث لوگوں اور گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں گیارہ (11) مختلف شہروں میں مشکوک 37 دوکانوں ، کاروباری مراکز اور دفاتر پر چھاپے مارے ۔زرائع کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد کی 9 مختلف ٹیموں نے فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ، سمندری ، جڑانوالہ ، ربوہ (چناب نگر) اور تاندلیانوالہ میں سات چھاپے مار کر غیر قانونی کاروبار میں ملوث پندرہ (15) افراد کوگرفتار کر کیا۔

جن سیغیر ملکی کرنسی تقریباً 71 لاکھ روپے (یورو ، یو کے پاؤنڈ ، اسٹریلین ڈالرز ، یو اے ای درہم ، سعودی ریال ، یو ایس ڈالرز ، تھائی بھات ، نارویجن کروناز ، اومانی ریال اور چائنیز یوان) پاکستانی کرنسی تقریباً 40 لاکھ روپے ، موبائل فونز ،لیپ ٹاپز ، کمپیوٹرز ، بینکوں کی رسیدات ،پائز بانڈز تقریباً 33 لاکھ روپے ،ہنڈی اور حوالے سے متعلقہ رسیدات وغیرہ برآمد کر کے قبضہ میں لے لیں۔

(جاری ہے)

ان چھاپوں کے دوران ٹوٹل رقم (مختلف اشکال میں) تقریباً ایک کروڑ 44 لاکھ روپے کے برابر قبضے میں لی گئی ہے۔ایف آئی اے ٹیم نے شیخ انٹرپرائزز ریل بازار جھنگ ، ڈالر پلس کچہری بازار فیصل آباد ، عبدالللہ انٹرپرائزز ٹوبہ ٹیک سنگھ ، تنویر پرائز بانڈز صرافہ بازار سمندری ، الللہ دتہ ربوہ ، رحمت ٹریڈرز کچہری بازار فیصل آباد اور طاہر حبیب جیولرز تاندلیانوالہ کے خلاف سات مختلف مقدمات درج کئے جن میں پندرہ (15)ملزمان عارف رشید ،زین احسن،اعجاز احمد،محمد شفیق،تزیب اشرف ،محمد علی،خالد سعید،محمد شہزاد،محمد امجد،علی عدنان،محمد سرفراز،محمد ندیم،محمد ابراہیم،جاوید اقبال،محمد شیر،ملوث ہیں۔

چند لائسنس یافتہ کرنسی ایکسچینج کمپنیز کا بھی اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ان چھاپوں کے دوران دستاویزی ثبوت برآمد ہوئے جن کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر کے کاروائی تیز کر دیا گئی ہے۔