Live Updates

نواز شریف بھی ریحام خان کی کتاب سے متعلق بول پڑے

مخالفین کو کچھ اور نہیں ملا تو یہ الزام لگا دیا،صحافی کے سوال ’کیا ریحام خان کی کتاب کے پیچھے ن لیگ ہے‘ پر نواز شریف کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 5 جون 2018 12:49

نواز شریف بھی ریحام خان کی کتاب سے متعلق بول پڑے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 جون 2018ء) ریحام خان کی کتاب آج کل میڈیا اورسوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں عمران خان اور ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی اہم انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔ریحام خان نے اس کتاب میں نہ صرف عمران خان بلکہ عمران خان کی قریبی شخصیات پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔

جب کہ پی ٹی آئی نے بھی ریحام خان پر کئی الزامات عائد کیے ہیں اور کہا ہے کہ اس کتاب کے پیچھے پاکستان مسلم لیگ ن ہے۔ن لیگ نے عمران خان کی ساکھ کو متاثر کرنے کے لیے یہ کتاب لکھی ہے۔ پی ٹی آئی کے حامیوں نے ریحام خان پر مسلم لیگ ن کے ایجنڈے پر کام کرنے ، مسلم لیگ نسے پیسے لینے اور طلاق کے بعد شہباز شریف سے بلٹ پروف گاڑی لینے کا الزام بھی عائد کیاتھا۔

(جاری ہے)

ریحام خان پر مریم نواز سے رابطے میں ہونے اور ان سے ملاقات کرنے کا الزام بھی ہے۔ آج نواز شریف احتساب عدالت کے باہر جب صحافیوں نے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے تو ایک صحافی نے نوازشریف سے سوال کیا الزام ہے کہ ریحام خان کی کتاب کے پیچھے (ن) لیگ ہے؟ تو نواز شریف کا اس متعلق جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مخالفین کو اور کچھ نہیں ملا تو یہ الزام لگا دیا۔

ریحام خان کی کتاب ممکنہ طور پر عام انتخابات 2018ء سے کچھ دیر قبل منظر عام پر آئے گی جس سے متعلق کہا جارہا ہے کہ اس کتاب میں کچھ ایسی باتیں ہیں جن کا اثر عام انتخابات 2018ء کے نتائج پر ہو سکتا ہے۔ تا ہم کچھ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ماضی پوری دنیا کو معلوم ہے،اس لیے عمران خان سے متعلق کوئی بھی انکشاف عمران خان کی سیاسی ساکھ کو متاثر نہیں کر سکے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات