Live Updates

ریحام خان 24 گھنٹے میں کتاب کے مواد کی تردید کریں ورنہ

کتاب کے خلاف شدید ترین قانونی کاروائی کی جائے گی ریحام خان کی کتاب کے پیچھے جاتی امرا نظر آ رہا ہے،سیاسی حریفوں کو نیچا دکھانے کیلیے ن لیگ کسی حد تک گر سکتے ہیں،کتاب الیکشن سے 60دن پہلے آ رہی ہے کیا یہ دھاندلی کے زمرے میں نہیں آتا،الیکشن کمیشن ریحام خان کی لکھی گئی کتاب پر نوٹس لے اور اس پر پابندی لگائے، ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کی پریس کانفرس میں گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 5 جون 2018 13:39

ریحام خان  24 گھنٹے میں  کتاب کے مواد کی تردید کریں ورنہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا ریحام خان کی لکھی ہوئی کتاب سے متعلق ایک پریس کانفرس میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان  کے قریب جو بھی ہوتا ہے وہ مشہور ہو جاتا ہے،عمران خان کا کتا شیرو بھی بہت مشہور ہے اور عمران خان کے کتے شیرو کی خبریں بھی چلتی ہیں ۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب کا تذکرہ ہورہا ہے۔

سیاسی حریفوں کو نیچا دکھانے کیلیے ن لیگ کسی حد تک گر سکتے ہیں۔حسین حقانی نے 1987 میں بے نظیر کی جعلی تصاویر بنوائیں۔انہوں نے تصاویرانتخابی مہم کے دوران ہیلی کاپٹرسےانتخابی مہم کےد وران گرائی گئیں۔۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب کے جزئیات کی تردید نہیں کی ۔

(جاری ہے)

اینکر شاہ زیب خانزادہ نےبار بار کہا آپ کتاب کے کنٹینٹ کی تردیدکرتی ہیں یانہیں؟ ریحام خان سوال گندم جواب چنا کرکے ادھر ادھر نکل گئیں۔

ریحام خان نے خود انٹرویو میں کہا کہ میری کتاب میرے بیٹے اور بیٹی نے ایڈٹ کی۔کیا کوئی مغربی عورت بھی اپنی اولاد سے ایسی کتاب ایڈٹ کراسکتی ہے۔ہم فیملی کی اقدار پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں۔ ۔حسین حقانی ، ریحام خان اور ان کے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب کا مواد بہت گھٹیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ریحام خان کس سوچ کی مالک ہیں۔

۔فواد چوہدری نے سوال اٹھایا کہ الیکشن سے 60 دن پہلے یہ شرلیاں کیوں چھوڑی گئیں،کیا اس کتاب کا مواد قبل از وقت دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے، کیا اس کتاب پر پابندی نہیں لگنی چاہئیے۔؟ الیکشن کمیشن اس کتاب کا فوری طور پر نوٹس لے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس کتاب کے پیچھے جاتی امرا نظر آ رہا ہے۔حنیف عباسی نے کہا تھا کہ اگر ریحام خان کی کتاب آ گئی تو کیا ہو گا۔

رانا ثنا ءاللہ ، حنیف عباسی اور عابد شیر علی حکومت کے بدزبان منسٹر تھے۔ن لیگ کے سابق منسٹر کے پاس ریحام خان کی کتاب کا مواد کیسے موجود تھا؟۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے مریم نواز اور ریحام خان کی ملاقات کروائی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریحام خان لاکھوں پونڈز کی چھٹیاں گزارتی ہیں۔ ریحام خان تین سال سے کوئی کام نہیں کررہیں ۔

انکے پاس پیسے کہاں سے آرہےہیں؟ ریحام خان ترکی کے ہوٹل کی تصاویر لگاتی ہیں آخر ان کے پاس پیسا کہاں سے آرہاہے۔ عمران خا ن کے چاہنے والوں کو ریحام کی کتاب میں لکھی گئی بکواس سے فرق نہیں پڑتا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریحام خان 24گھنٹے میں اس کتاب کے مواد کی تردید کریں۔ورنہ اس کتاب کے خلاف شدید ترین قانونی کاروائی کی جائے گی۔اس کتاب پر مقدمے درج ہوں گے اور کرمنلز کیسز ہوں گے۔فواد چوہدری نے کہا اس کتاب سے متعلق مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے ،ایف آئی اے سائبر ونگ کو انوالو ہونے کی ضرورت ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات