ٹرول کو سنجیدگی سے نہیں لیتی، جیکولین فرنینڈس

منگل 5 جون 2018 16:12

ٹرول کو سنجیدگی سے نہیں لیتی، جیکولین فرنینڈس
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) بالی وڈاداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہاہے کہ میں ٹرول کو سنجیدگی سے نہیں لیتی بلکہ مجھے لگتا کہ جن لوگوں کے پاس کچھ کرنے کو نہیں ہوتا وہ یہ سب کچھ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکولین فرنینڈس ان دنوں فلم ’’ریس تھری‘‘ پر کام کر رہی ہیں جس پر انہیں سوشل میڈیا ٹرول کا سامنا ہے،اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ٹرول کو سنجیدگی سے نہیں لیتی بلکہ مجھے لگتا ہے کہ جن لوگوں کے پاس کچھ کرنے کو نہیں ہوتا وہ یہ سب کچھ کرتے ہیں،سوشل میڈیا کے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہیں اور کچھ لوگ اپنی پریشانیوں اور ناکامیوں کا بدلہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے ایسی باتیں کر کیلئے ہیں۔

فلم’’’ریس تھری‘‘ کی کاسٹ میں سلمان خان،بوبی دیول،انیل کپور،ثاقب سلیم اور ڈیزی شا شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں۔ فلم15جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔۔