سرگودھا، اینٹی کرپشن پولیس نے ایکسین ڈویلپمنٹ اور ایس ڈی او ڈویلپمنٹ کیخلاف کرپشن اور قومی خزانہ کو نقصان پہچانے کے الزام میں انکوائری شروع کر دی

منگل 5 جون 2018 16:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) اینٹی کرپشن پولیس نے ایکسین ڈویلپمنٹ سرگودھا اور ایس ڈی او ڈویلپمنٹ کے خلاف کرپشن اور قومی خزانہ کو نقصان پہچانے کے الزام میں انکوائری شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو معلوم ہوا کہ کھادر فیڈر نہر اور چناب اسکیپ کی بحالی کے لیے کام کروایا جا رہا ہے ان دونوں منصوبوں کا تخمینہ لاگت تقریبا20,20کروڑ روپے ہے جس میں ناقص میٹریل استعمال کیا جا رہا ہے۔

جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے سورس رپورٹ تیار کروا کر باقاعدہ انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے انکوائری اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل کے سپرد کی اور انکوائری آفیسر کو ہدایت کی موقعہ کا ملاحظہ کرتے ہوئے مکمل ریکارڈ کی چھان بین کرکے رپورٹ پیش کریں۔ جس پر انکوائری آفیسر نے کام شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :