Live Updates

کراچی ، ماہ رمضان میں سی این جی کی بندش ہفتہ وار تین دن ہوگی

منگل 5 جون 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) ماہ رمضان میں سی این جی کی بندش ہفتہ وار تین دن ہوگی۔یہ یقین دہانی ایس ایس جی سی نے سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد کو ایک ملاقات میں کرائی ۔کوآرڈینٹر اے پی سی این جی کے مطابق عید پر بھی کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن ملک بھر کے سی این جی اسٹیشنز کی نمائندہ اور رجسٹرڈ ایسوسی ایشن ہے۔

(جاری ہے)

سینئر نائب چیرمین اے پی سی این جی سمیر نجم الحسن چند افراد غیر قانونی ہڑتال اور احتجاج کے ذریعے دکانداری چمکانا چاہتے ہیں۔رمضان المبارک میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کسی ہڑتال یا احتجاج کی کال نہیں دی۔ مسائل افہام و تفہیم سے حل ہوں تو احتجاج یا ہڑتال کا اقدام قطعء غیر مناسب ہے۔عوام اور ٹرانسپورٹرز کسی ہڑتال یا احتجاج کی کال پر کان نہ دھریں۔ شہر اور سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات