بلوچستان عوامی پارٹی عام انتخابات میں ایک قوت بن کرا بھرے گی، حاجی محمد خان طور

منگل 5 جون 2018 20:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوں حاجی محمد خان طور اوتمانخیل، نور محمد دمڑ اور سردار اسرار ترین نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی عام انتخابات میں ایک قوت بن کرا بھرے گی مذہب پرستوں اور قوم پرستوں نے اقتدار میں آکر عوام کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کیا عوام پاکستان میں خوشحالی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے 70 سالوں میں اب تک جب بھی تبدیلی کا نعرہ لگا صوبے میں کچھ نہیں ہوا بلوچستان عوامی پارٹی اقتدار میں آکر صوبے کے حقوق ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ یہاں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اور یہ پارٹی اس لئے وجود میں آئی کہ یہاں پر 70 سالوں سے حکمرانی کرنیوالے جماعتوں نے عوام کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کیا بلوچستان عوامی پارٹی ایک بہت بڑی قوت بن کر ابھرے اور ہم رنگ اور قوم پرستی سے بالاتر ہے بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے تمام اقوام کے لئے اپنے ہمراہ لے کر جا رہے ہیں ہم ایک پلیٹ فارم پر بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کر کے حل کرینگے پارٹی قیادت پارٹی کے ممبران سے مشاورت کے بعد ہی فیصلے کر تے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی میں خوشی سے جوق درجوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ جن جماعتوں نے قومیت اور قوم پرستی کے نام پر نعرہ لگایا انہوں نے یہاں کے بلوچوں او ر پشتونوں کو پسماندہ رکھا اور آج بلوچستان کے حالات دیکھ کر ہمیں رونا آرہا ہے کہ اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن نہ ہو سکی اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے فیصلے بلاول ہائوس کراچی ، بنی گالہ یا جاتی امراء میں نہیں کرینگے بلکہ صوبے کے عوام کی موجودگی میں جو بھی ہونا تھا وہی فیصلے کر ینگے اب کسی کے فیصلے کو اپنے اوپر مسلط نہیں کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی عام انتخابات میں ایک قوت بن کرا بھرے گی مذہب پرستوں اور قوم پرستوں نے اقتدار میں آکر عوام کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کیا عوام پاکستان میں خوشحالی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے 70 سالوں میں اب تک جب بھی تبدیلی کا نعرہ لگا صوبے میں کچھ نہیں ہوا بلوچستان عوامی پارٹی اقتدار میں آکر صوبے کے حقوق ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔