ضلع جہلم سے امیدوار قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے انٹرویو

منگل 5 جون 2018 20:37

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) ضلع جہلم سے امیدوار قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے انٹرویو،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں حلقہ این اے 66سے تین امیدواروں جن میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ندیم خادم،سابق رکن پنجاب اسمبلی مہر محمدفیاض اور بلال اظہر کیانی جبکہ پی پی 25سے راجہ محمداویس خالد،مہر محمدفیاض،راجہ شوکت آف لہڑی،راجہ سفیر اکبر کیانی،اسی طرح حلقہ این اے 67سے سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان،جبکہ پی پی 26سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری محمدبوٹا جاوید ،سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری لال حسین ،پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ اعجاز محمود جنجوعہ ،کونسلر بلدیہ راجہ ظفراقبال،ممتاز تاجر خواجہ ناصر ڈار،جبکہ سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سعید اقبال نے اسی طرح پی پی 27سے چوہدری مظفر حسین ،چوہدری افتخار احمد،مسلم لیگ ن کے پی ڈی خان کے تحصیل صدر راجہ محمدفاروق آف بیلو وال اور ملک عرفان اعجاز نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروائی ہیں جبکہ اس ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی قائد میاں شہباز شریف سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق،سابق صوبائی وزراء راجہ اشفاق سرور، منشاء اللہ بٹ،ندیم کامران کے علاوہ عشرت اشرف ،عطاتارڑ، کے علاوہ دیگر پارلیمانی کمیٹی کے ارکان موجود تھے جبکہ اس ضمن میں ہونے والے فیصلے کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوا ہے ۔