مانسہرہ، لاری اڈہ کے قریب ٹرک اور ٹیکسی گاڑی میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق، چار افراد شدید زخمی

بدھ 6 جون 2018 11:43

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) مانسہرہ لاری اڈہ کے قریب ٹرک اور ٹیکسی گاڑی میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی میں ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔ مانسہرہ لاری اڈہ نزد مدنی مسجد کے قریب ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں پانچ افراد شدید زخمی ہو ئے۔زخمیوں کوکنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔ تھانہ سٹی میں مقدمہ در ج کرکے پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔