اصغر خان کیس، سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کو جاری نوٹس واپس لے لیا

بدھ 6 جون 2018 12:15

اصغر خان کیس، سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کو جاری نوٹس واپس لے لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں خورشید شاہ کو جاری نوٹس واپس لے لیا۔بدھ کو چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے اصغر خان کیس کی سماعت کی، خورشید شاہ کی جانب سے اعتزاز احسن پیش ہوئے، انہوںنے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ خورشید شاہ کو اس کیس میں پہلے کبھی نوٹس جاری نہیں ہوا،اس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ معلوم کر لیتے ہیں کہ خورشید شاہ کو نوٹس کیوں جاری ہوا۔

(جاری ہے)

رجسٹرار عدالت نے کہا کہ خورشید شاہ اس کیس میں کبھی نوٹس جاری نہیں ہوا انہیں غلطی سے نوٹس جاری ہوا، اس پر عدالت نے خورشید شاہ کو جاری نوٹس واپس لے لیا۔