بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی ڈائریکٹر خواتین کیمپس اور قانون کی پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ ضیاء اسلامی نظریاتی کونسل کی رکن مقرر

بدھ 6 جون 2018 15:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی ڈائریکٹر خواتین کیمپس اور قانون کی پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ ضیاء کو اسلامی نظریاتی کونسل کی رکن مقرر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کی تقرری کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر پاکستان صدر ممنون حسین نے ڈاکٹر فرخندہ سمیت کونسل کے 9 نئے ممبران کی تقرری کی ہے ،جن میں ڈاکٹر فرخندہ ضیاء واحد خاتون ممبر ہیں۔ جامعہ کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی اور صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے اس تقرری پر ڈاکٹر فرخندہ ضیاء کو مبارکباد دی جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے بھی ان کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔