بکر آباد کے رہائشی نوجوان کی پولیس گردی کیخلاف ایس پی آفس کے سامنے خود سوزی کی کوشش

لوگوںنے آگ بجھا کر زخمی کوڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا ،بدن کا نصف حصہ متاثر

بدھ 6 جون 2018 16:45

ْ چترالِ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) بکر آباد کے رہائشی نوجوان نے پولیس گردی کے خلاف ایس پی آفس کے سامنے خود پر تیل چھڑک کو خود سوزی کی کوشش کی۔موقع پر موجود لوگوںنے آگ بجھا کر زخمی کوڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا زخمی کے بدن کا نصف حصہ متاثر ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

زخمی مسمی حاجی بولہ خان نے صحافیون کو بتایا کہ ان کے پڑوس کے گھر کا بجلی کا میٹر چوری ہوا تھا۔جس کا الزام مجھ پر لگا کرمجھ پر لگاکر مجھے اتنا تنگ کیا گیا کہ میں خود سوزی پر مجبور ہوا۔پولیس کے ملزم کے خلاف چوری کا کوء مقدمہ درج نہیں ہوا تھا صرف انکوائری کے لئے انہیں بلایا گیا تھا۔ادھر ایس پی چترال نے ایس ایچ او تھانہ چترال کو معطل کرکے انکوایری کا حکم دیدیا ہے۔

متعلقہ عنوان :