آئندہ عام انتخابات میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے، ہار جیت کا فیصلہ کھلے دل سے تسلیم کرکے ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھانے کی روایت اپنانا ہوگی، گورنر سندھ محمد زبیر
بدھ 6 جون 2018 17:46
(جاری ہے)
وفد میں پاسٹر عامر فاروق، پاسٹر کلب بوٹس ، افضل بھٹی ، فادر ایڈ ورڈ جوزف اور پاسٹر روبن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے کردار ، تعلیم ، صحت اور سماجی شعبہ میں مسیحی برادری کی خدمات ، مسیحی علاقوں میں درپیش مسائل ، عام انتخابات میں مسیحی برادری کی اہمیت اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ جمہویت پسند ممالک کے انتخابات میں نمائندے اپنی ہار کو نہ صرف تسلیم کرتے ہیں بلکہ نئی بننے والی حکومت کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کراتے ہیں ہمیں اسی وژن کے تحت پاکستان میں جمہوری روایات کو پروان چڑھانا ہوگا، اختلاف برائے اختلا ف کی بجائے اختلاف برائے اصلاح کی پالیسی کو عام کرنا چاہئے تاکہ ملک وقوم کی بہتر خدمت کی جا سکے، معاشرہ سے عدم برداشت کے رویہ کے خاتمے کے لئے سیاسی و مذہبی رہنمائوں کے ساتھ ساتھ اقلیتی برادری کے رہنمائوں کو بھی کردار ادا کرنا چاہئے، عدم تشدد، فلاح انسانیت اور قومی خدمت کے جذبہ کو فوقیت دینے سے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب ، تجاوزات اور سماجی شعبہ کی ترقی کے ضمن میں عام انتخابات میں منتخب نمائندوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگی کہ وہ عوام کے مسائل میں ترجیحی بنیادوں پر بھرپور اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کا جمہوریت پر اعتماد مزید پختہ ہو سکے۔ ملاقات میں ریورنڈ جان قادر نے مسیحی علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب ، تجاوزات اور مسیحی عبادت گاہوں کے تحفظ کے مسائل کے حوالہ سے گورنر سندھ کو تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل میں مدد کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں مسیحی برادری جوش و خروش کے ساتھ کام کررہی ہے اپنے وطن کے استحکام اور معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلانے کے لئے مسیحی برادری بھرپور قومی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے، عام انتخابات پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی سمت کا تعین کریںگے اس ضمن میں مسیحی برادری بھی بھرپور حصہ لے رہی ہے تاکہ پاکستان میں جمہوریت مزید مستحکم اور مضبوط ہو سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.