Live Updates

چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے وا لو ں کے مقا صد کسی صو رت پورے نہیں ہو ں گے، عابد شیر علی

جو لوگ آ ج چوردرازے سے حصو ل اقتدار کیلئے منفی سیاست کر ر ہے ہیں و ہ یا د رکھیں کہ آئندہ عام انتخا با ت میں قوم کا رکر د گی کی بنا پر ووٹ دیتے ہو ئے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کا کامیاب بنا ئے گی، رہنما (ن) لیگ

بدھ 6 جون 2018 19:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیرمملکت برائے توانائی وبجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ جو لوگ آ ج چوردرازے سے حصو ل اقتدار کیلئے منفی سیاست کر ر ہے ہیں و ہ یا د رکھیں کہ آئندہ عام انتخا با ت میں قوم کا رکر د گی کی بنا پر ووٹ دیتے ہو ئے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کا کامیاب بنا ئے گی چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے وا لو ں کے مقا صد کسی صو رت پورے نہیں ہو ں گے‘ دھر نو ں سے پاکستان کی حا لت سنور نہیں سکتی بلکہ دھرنو ں اور احتجاج سے معیشت کو نقصان ہوا ہے ،عمران خان کسی اور کے لکھے ہوئے سکرپٹ پر اداکاری کر رہے ہیں‘ پی ٹی آئی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں‘ ماضی میں جو حال مسلم لیگ (ق) کا ہوا ہے پی ٹی آئی کا انجام بھی ویسا ہی ہوگا‘ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی خالق جماعت ہے جس کی قیادت پاکستان سے حقیقی معنوں میں محبت کرنے والے کر رہے ہیں‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیدوار این اے 108 نے پیپلز ٹائون میںمیاں خالد محمود کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے شرکاء سے کیا‘ اس موقع پر سماجی‘ سیاسی شخصیات رانا شفیق‘ عبدالنبی قمر‘ ملک ارشد‘ اکبرغوری‘ فوجی تاج جنرل کونسلر‘ میاں طارق سلیم‘ میاں اختر‘ ملک شہزاد‘ چوہدری اویس تاج و اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ پاکستان میں آج تک جتنے بھی میگا پراجیکٹس آئے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں آئے‘ میاں محمد نواز شریف نے مشکل حالات میں بھی پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا‘ بے جا تنقید کرنے والے بتائیں انہوں نے اپنے اپنے صوبوں میں کونسا تیر مارا ہے‘ انہوں نے کہا کہ این اے 108میں ہم نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور اپنی کارکردگی پر عوام کے سامنے پیش ہو رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ لوگ اس مرتبہ بھی میاں محمد نواز شریف کے شیروں کو ہی ووٹ دے کر کامیاب کروائیں گے۔

آخر میں میزبان میاں خالد محمود نے اپنے ساتھیوں سمیت چوہدری عابد شیرعلی کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی ہم آپ کو اپنے علاقے پپل ٹائون سے ریکارڈ لیڈ سے جتوائیں گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات