ملتان، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سے روزانہ لاکھوں کی تعداد میں عوام مستفید ہو رہے ہیں، آزاد علی تبسم

بدھ 6 جون 2018 20:18

ملتان، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سے روزانہ لاکھوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ ملتان، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سے روزانہ لاکھوں کی تعداد میں عوام مستفید ہو رہے ہیں۔عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی و خوشحالی کا تہیہ کیا ہوا ہے، آخری سانس تک عوام کی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور وقت نے موقع دیا تو 2018 کے انتخابات میں بھرپور فتح حاصل کرکے عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

(جاری ہے)

پانچ سال بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی عدالت میں سرخرو ہے اور آئندہ عام انتخابات میں سر اٹھا کر عوام کے پاس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے اور یو ٹرن لینے والوں نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا۔ ان عناصر نے جو بویا ہے وہی کاٹیں گے۔ بے بنیاد الزامات کی سیاست ملک و قوم کیلئے زہر قاتل ہے اور بہتان تراشیاں کرنے سے قوم کی منزل کھوٹی ہوتی ہے۔ جھوٹ بولنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ عوام کو جدید ترین طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں میں جدید مشینری اور آلات فراہم کئے گئے ہیں۔ عوام کو جدید ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی گئی ہی