عام انتخابات کا آزادانہ اور منصفانہ انعقاد سے ملک میں جمہوریت کو استحکام حاصل ہوگا ، سینیٹر فیصل جاوید خان

بدھ 6 جون 2018 22:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کا آزادانہ اور منصفانہ انعقاد سے قانون کی بالادستی اور سیاسی و اقتصادی استحکام کے ساتھ ساتھ ملک میں جمہوریت کو مضبوط ہو گی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نگران سیٹ اپ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں آزادانہ و منصفانہ عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد شفاف طریقے سے کیا جائے گا۔ سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ان انتخابات کے نتائج کو بھی تسلیم کرنا چاہیئے ۔