چوردروازوں سے اقتدار کے متلاشی عوام کے خیرخواہ نہیں،انجم عقیل خان

آئندہ انتخابات میں دھرنے،لاک ڈائون اور جھوٹ کی سیاست کرنیوالے عوام سے منہ چھپاتے پھریں گے،سابق رکن قومی اسمبلی

بدھ 6 جون 2018 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد سے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح اقتدار انجوائے نہیں کیابلکہ دن رات محنت کرکے ملکی اداروں اور معیشت کو مضبوط بنایا،ہم نے دھرنوں اوردھمکیوں کے باوجود عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا،عوام گواہ ہیں کہ حکومت نے ہٹانے کیلئے اسلام آباد میں دھرنے دیئے گئے،وزیراعظم ہائوس کے گیٹ توڑے گئے ،پی ٹی وی پر حملہ کیاگیا،ان تمام سازشوں کے باوجود مسلم لیگ(ن)کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے میں کامیاب رہی،عوام کے سامنے بھی آج سرخرو ہیں آنے والے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے رجوع کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی باشعور عوام منفی سیاست کے علمبرداروں کو آئندہ الیکشن میں کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے،عوام کی خدمت میں مسلم لیگ(ن) کا مشن ہے،چوردروازے سے حصول اقتدار کے خواب دیکھنے والوں کوآئندہ عام انتخابات میں مایوسی ہوگی، مسلم لیگ(ن) آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی