گلگت تک گاہکوچ تک ایکسپریس وے کے فنڈ کو کسی اور ضلع کی شاہراہ کیلئے ٹرانسفر کردیا گیا ،جو قابل مذمت ہے،واجد گلگتی

بدھ 6 جون 2018 22:23

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری واجد گلگتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت تا گاہکوچ تک ایکسپریس وے کے لیے مختص ڈیڑھ ارب روپے کسی اور ضلع کی شاہراہ کے لیے ٹرانسفر کردیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے ،قابل مزاحمت اقدام ہے حفیظ الرحمان روز اوّل سے غذر کے ساتھ سوتیلی ماں سا سلوک کررہے ہیں،پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ اور انکی پوری ٹیم غذر کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کیخلاف اپنا کردار ادا کریں نیز پیپلز پارٹی ضلع غذر پانامہ زادہ حکومت کو چیلنج کر تی ہے کہ وہ جلد سے جلد ایکسپریس وے کی تعمیر شروع کریں ورنہ پیپلز پارٹی ضلع غذر کے غیور عوام کے ساتھ پوری جی بی کو جام کرنے پر مجبور ہونگے۔