Live Updates

شیخ رشید نے انتخابات 2018 میں تاریخی ووٹ حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا

مجھے ایک سیٹ کی پارٹی کا طعنہ دیا جاتا تھا لیکن میرے مخالفین کان کھول کر سن لیں اس الیکشن میں ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر دکھاوں گا،شیخ رشید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 6 جون 2018 23:26

شیخ رشید نے انتخابات 2018 میں تاریخی ووٹ حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔-06 جون 2018ء) شیخ رشید نے انتخابات 2018 میں تاریخی ووٹ حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ مجھے ایک سیٹ کی پارٹی کا طعنہ دیا جاتا تھا لیکن میرے مخالفین کان کھول کر سن لیں اس الیکشن میں ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر دکھاوں گا۔تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔

جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کررہے تو دوسری جانب متعلقہ اداروں نے بھی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔اس حوالے سے سیاسی تجزیہ نگاروں نے بھی انتخابات کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں شروع کر دی ہیں جبکہ قبل از وقت انتخابات کے نتائج کا اندازہ لگانے کے لیے مختلف صحافیوں کی جانب سے سروے بھی کئیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سیاستدانوں کی جانب سے بھی ان انتخابات کو لے کر بلند و بانگ دعوے کئیے جا رہے ہیں۔تحریک انصاف پنجاب سے 90 نشستیں جیتنے کی دعوے دار ہے تو مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ آئندہ حکومت بھی انکی ہوگی۔پیپلز پارٹی بھی دوبارہ پنجاب فتح کرنے کا دعویٰ رکھتی ہے تو متحدہ مجلس عمل نے بھی سیاسی عمل پر نظریں گاڑ دی ہیں۔اس حوالے سے خبروں کی زینت بنے رہنے والے معروف سیاستدان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ اور تحریک انصاف کا مقابلہ ہوگا اور پی ٹی آئی فتح حاصل کرے گی، کوشش ہوگی کہ عمران خان اور شیخ رشید کی مشترکہ حکومت بنے۔ مجھے ایک سیٹ کی پارٹی کا طعنہ دیا جاتا تھا لیکن میرے مخالفین کان کھول کر سن لیں اس الیکشن میں ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر دکھاوں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات