ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی تقرری،انکی اہلیت اور تحقیقی مقالہ جات کے جائزہ کیلئے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی،ڈاکٹر امجد ثاقب پانچ رکنی کمیٹی کے سربراہ مقرر،15 جون تک فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کرنیکا حکم

جمعرات 7 جون 2018 14:22

لاہور۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی تقرری،انکی اہلیت اور تحقیقی مقالہ جات کے جائزہ کیلئے 5 رکنی اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب ایگزیکٹو ڈائریکٹر اخوت فائونڈیشن اور ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر حسن عامر شاہ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور،ڈاکٹر شاہد امجد چوہدری ریکٹر لاہور سکول ۱ٓف اکنامکس،پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور پروفیسر اینڈ پرنسپل پی یو سی ۱ٓئی ٹی پنجاب یونیورسٹی لاہوراور ڈاکٹر چوہدری جمیل انور سابق وائس چانسلر لاہور گیریژن یونیورسٹی لاہورشامل ہیں نیز مذکورہ انکوائری کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جمعہ15 جون تک تفصیلی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کرے تاکہ اسکی روشنی میں مزید کاروائی کو مکمل کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے اس ضمن میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مس رخسانہ کوثر کی جانب سے دائر کئے گئے ہیومن رائٹس کیس نمبر 13865-P/2018میں چیف جسٹس سپریم کورٹ ۱ٓف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے انکوائری کمیٹی کو اختیار دیا ہے کہ وہ اس وقت وائس چانسلر کا تقرر کرنیوالی سرچ کمیٹی کے سربراہ سید بابر علی اور ممبران پروفیسر ظفر اقبال قریشی،مس عائشہ غوث پاشا، ڈاکٹر نظام الدین اورسیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے بھی ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی تقرری کی بابت دریافت کرے گی کہ ۱ن کی تقرری میں کس حد تک میرٹ، قواعد و ضوابط پر عمل کیا گیا ہے اور ۱ٓیا ان کی تعیناتی میں اقرباپروری یا منظور نظری کو ہی مد نظر رکھا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری یونیورسٹیز ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب طیب ضیاء کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ انکوائری کمیٹی کو ہر قسم کی مطلوبہ محکمانہ معاونت فراہم کریں گے جس کے بعد کمیٹی 15 جون بروز جمعہ تک اپنی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کرے گی۔یاد رہے چیف جسٹس سپریم کورٹ ۱ٓف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کے احکامات کی روشنی میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی تقرری،انکی اہلیت اور تحقیقی مقالہ جات کے جائزہ کیلئے پانچ رکنی اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔