چیف جسٹس نے بلوچستان اور کے پی کی حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلیں مسترد کریں

جائیں جاکر الیکشن لڑیں، معاملے کوچھیڑا تو پورے ملک کی حلقہ بندیاں متاثرہوں گی، ریمارکس

جمعرات 7 جون 2018 16:10

چیف جسٹس نے بلوچستان اور کے پی کی حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلیں مسترد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) سپریم کورٹ نے بلوچستان اورکے پی کی حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلیں مستردکردیں اور چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جائیں جاکرالیکشن لڑیں،معاملے کوچھیڑا تو پورے ملک کی حلقہ بندیاں متاثرہوں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلوں کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جائیں جاکرالیکشن لڑیں،معاملے کوچھیڑا تو پورے ملک کی حلقہ بندیاں متاثرہوں گی۔ہم پورے ملک کی حلقہ بندیوں کومتاثرنہیں کریں گے،چیف جسٹس نے کہا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق تمام درخواستیں خودسنوں گا۔