شفاف ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن 2018ء کا انعقاد یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،ْافضل آفریدی
جمعرات 7 جون 2018 20:31
(جاری ہے)
الیکشن کو شفاف ، پرامن اور غیر جانبدارانہ ماحول میں منعقد کروانے کیلئے تمام محکموں کے باہمی تعاون سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
پولنگ کے ساز و سامان کی ترسیل، عملے کی ڈیوٹیوں ، سیکورٹی کا بندو بست کرنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کو اس تمام پراسس کیلئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے تاکہ تمام محکموں کے درمیان بہتر کوارڈینیشن کو یقینی بنایا جا سکے۔ میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پولیس کو پولنگ کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں بلڈنگ ڈویژن کو پولنگ سٹیشنز کیلئے مختص کردہ عمارات کی تعمیر و مرمت کی صورتحال کو چیک کرنے اور رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی یوم کروا کر پولنگ کے طریقہ کا ر میں شفافیت ، غیر جانب داری اور نہ صرف پر امن ماحول پیدا کرنا ہے بلکہ دھاندلی اور بوگس ووٹوں کو پول ہونے سے سختی سے روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کیلئے مختلف قومی اور بین الاقوامی ایجنسیوں کے نمائندوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو منصفانہ پولنگ کے طریقہ کار کا مشاہدہ کریں گیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.