Live Updates

ریحام خان نے کتاب کو شائع کرنے کیلئے ان پر دبائو ڈالے جانے کی تصدیق

کتاب جلد شائع کرنے کیلئے مجھ پر دبائو ہے، خواہش ہے کتاب الیکشن سے قبل شائع کی جائے، تاہم پبلشر چونکہ گورے ہیں، اس لیے شاید ایسا ممکن نہ ہو پائے: ریحام خان

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 جون 2018 21:06

ریحام خان نے کتاب کو شائع کرنے کیلئے ان پر دبائو ڈالے جانے کی تصدیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) ریحام خان نے کتاب کو شائع کرنے کیلئے ان پر دباو ڈالے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی جانب سے لکھی جانے والی متنازعہ کتاب کے مسودے نے خاصی ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی روز سے ریحام خان کی مبینہ کتاب کے مسودے کو لے کر مسلسل بحث کی جا رہی ہے۔

معروف اداکارہ حمزہ علی عباسی کا دعوی ہے کہ انہوں ایک ہیکر نے ریحام خان کی کتاب کا مسودہ ہیک کرکے فراہم کیا ہے۔ حمزہ علی عباسی دعویٰ کرتے ہیں کہ ریحام خان کی کتاب کو ن لیگ کی جانب سے اسپانسر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ یہ کتاب بہت ہی قابل اعتراض مواد پر مبنی ہے۔ حمزہ علی عباسی دعویٰ کرتے ہیں کہ کتاب میں ریحام خان نے خود کو تہجدی اور پرہیزگار عورت کے طور پر پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ عمران خان کو ایک شیطان ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں ن لیگ کے رہنماوں خاص کر شہباز شریف،مریم نواز اور حمزہ شہباز کی بھی خوب تعریفیں کی ہیں۔ دوسری جانب ریحام خان نے ن لیگ کے رہنماوں سے رابطے قائم ہونے کے الزام کی تردید کی ہے۔ لیکن کتاب کے مواد کے حوالے سے تردید یا تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے۔ اس تمام معاملے کے حوالے سے اب ایک نئی کہانی سامنے آئی ہے۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا ہے جس میں کئی متنازعہ بیانات دیے گئے۔ اسی انٹرویو میں ریحام خان نے ان کی کتاب کو شائع کرنے کیلئے ان پر دباو ڈالے جانے کی تصدیق بھی کردی۔ ریحام خان کا مزید کہنا ہے کہ کتاب جلد شائع کرنے کیلئے ان پر دباو ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ کتاب الیکشن سے قبل شائع کی جائے۔ تاہم پبلشر چونکہ گورے ہیں، اس لیے شاید ایسا ممکن نہ ہو پائے۔ ریحام خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عام انتخابات سے قبل کتاب شائع کرنا ایک رسک ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات