Live Updates

ریحام خان کی کتاب کی لانچنگ اور اخراجات برادشت کرنے والی شخصیت کا نام سامنے آ گیا

ریحام خان کی کتاب کی لانچنگ کے اخراجات بھارت کاایک برطانوی بزنس مین سنجے کیتھوریا برداشت کر رہا ہے، جو شادی سے پہلے بھی ریحام کا دوست تھا اور یہ آج بھی اس کا بیسٹ فرینڈ ہے، معروف صحافی جاوید چوہدری کا دعوی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 8 جون 2018 12:23

ریحام خان کی کتاب کی لانچنگ اور اخراجات برادشت کرنے والی شخصیت کا نام ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08جون 2018) ریحام خان کی کتاب اشاعت سے قبل ہی متنازعہ بن گئی ہے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں کئی اہم شخصیات سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں جس کی وجہ سے ریحام خان کو اب تک قانونی نوٹس بھی مل چکے ہیں۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف کالم نگار جاوید چوہدری کا اپنے ایک کالم ’ ریحام خان کی کتاب‘ میں کہنا ہے کہ ریحام خان کی کتاب تیار ہے اور یہ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں آئے گی۔

اگر اس کتاب میں عمران خان کے بلیک بیری کے پیغامات ،تصویریں،فوٹیج اور مواد شامل ہے پھر عمران خان کی ساکھ کو ٹھیک ٹھاک نقصان پہنچے گا۔تاہم یہ حقیقت ہے کہ یہ کتاب نواز شریف یا شہباز شریف نے نہیں لکھوائی۔یہ ریحام خان کا اپنا شیٹو ہے۔جب کہ ریحام خان کی اس کتاب کی لانچنگ کے اخراجات بھارت کاایک برطانوی بزنس مین سنجے کیتھوریا برداشت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ تلاش کے نام سے برطانیہ میں ہوٹلوں کی چین چلاتا ہے‘ یہ شادی سے پہلے بھی ریحام کا دوست تھا اور یہ آج بھی اس کا بیسٹ فرینڈ ہے۔ یہ اس کتاب میں خصوصی دلچسپی لے رہا ہے چنانچہ یہ کتاب پاکستان سے زیادہ بھارت میں لانچ ہو گی۔کیوں؟ وجہ صاف ظاہر ہے عورت جب زخمی ہوتی ہے تو پھر یہ ہر اس جگہ وار کرتی ہے جہاں سے دوسرے کو زیادہ سے زیادہ تکلیف ہو سکتی ہے۔

یہ کتاب ایک زخمی عورت کے انکشافات ہیں۔ مجھے محسوس ہوتا ہے یہ زخمی عورت کسی کو نہیں بخشے گی۔یاد رہے ریحام خان کی کتاب لکھنے میں مدد کرنے والے صحافی مبین رشید کا کہنا تھا کہ ریحام خان جب بھی بر طانیہ آتی تھیں تو ایک بھارتی بزنس مین کے ہوٹل میں رہائش اختیار کرتی تھیں۔اور وہ بھارتی بزنس مین ہر طرح کا نشہ کرتا تھا۔اور ریحام خان جب بھی اس سے ملتی تھی تو اس کے ساتھ مل کر نشہ کرتی تھیں۔ بے شک ریحام خان کا میڈیکل ٹیسٹ کروا لیا جائے تو میری بات سچ ثابت ہو جائے گی۔مبین رشید کا مزید کہنا تھا کہ ان دونوں کی میرے پاس کچھ تصاویر بھی ہیں جو میں بہت جلد منظر عام پر لاؤں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات