پشاور ، چچازاد بھائی کی مسجد کے اندر فائرنگ ،

چچازاد زخمی ،فائرنگ کے دوران گولیاں مسجد کی دیوار اور گیٹ پر بھی لگیں

جمعہ 8 جون 2018 12:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پشاور میں چچازاد بھائی نے مسجد کے اندر فائرنگ کر کے اپنے چچازاد کو زخمی کر دیا ،فائرنگ کے دوران گولیاں مسجد کی دیوار اور گیٹ پر بھی لگیں۔ جمعہ کو پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے شہید آباد میں مسجد کے اند ایک ملزم نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔فائرنگ کے دوران مسجد کی دیوار اور گیٹ پر بھی گولیاں لگیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے زخمی ہونے والے شخص کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص اور ملزم آپس میں چچازاد بھائی تھے اور دونوں کے درمیان کوئی گھریلو تنازع چلا آرہا تھا۔ زخمی ہونے والے شخص نے جان بچانے کے لیے مسجد میں پناہ لی تھی۔دوسری جانب علاقہ مکینوں نے مسجد کی بے حرمتی کے خلاف ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔