Live Updates

مریم نواز نے ہار کے خوف کی وجہ سے حلقہ ہی بدل لیا

مریم نواز حلقہ این اے 125 سے الیکشن ہار سکتی ہیں،ن لیگ کا خفیہ سروے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 8 جون 2018 17:49

مریم نواز نے ہار کے خوف کی وجہ سے حلقہ ہی بدل لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کس حلقے سے الیکشن لڑیں گی ابھی تک اس کا فیصلہ نہ ہو سکا۔مریم نواز حلقہ این اے 125سے الیکشن لڑنا چاہتی تھیں۔ذرائع کے مطابق مریم نواز حلقہ این اے 125میں حصہ لینا چاہتی تھیں۔تاہم خفیہ سروے کے مطابق مریم نواز حلقہ این اے 125 سے الیکشن ہار سکتی ہیں۔خفیہ سروے کے بعد مریم نواز کے لیے حلقہ این اے 127 سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے گئے ہیں۔

مریم نواز کے حلقہ انتخاب کے تعین کا حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے۔ن لیگ کے حلقہ این اے 125میں کروائے گئے سروے کے مطابق اس حلقہ میں کشمیری براداری اور آرائیں برادری موجود ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ یہاں سے کوئی آرائیں نمائندہ ہی آگے آئے۔

(جاری ہے)

اس تمام صورتحال میں ن لیگ کی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔اور اب توقع کی جا رہی ہے کہ مریم نواز حلقہ این اے 125 کے بجائے حلقہ این اے 127 سے الیکشن لڑیں گی کیونکہ وہاں سے مریم نواز کے جیتنے کی ا مید ہے۔

یاد رہے کہ حلقہ این اے 125 پہلے حلقہ این اے 120تھا جہاں سے مریم نواز کی والدہ کلثوم نواز نے الیکشن لڑا تھا اور وہ جت بھی گئی تھیں۔مریم نواز نے تن تنہا اپنی والدہ کے لیے الیکشن مہم میں حصہ لیا اس کے بعد بھی وہ اس حلقے کے چکر لگاتی رہی ہیں۔جب کہ دوسری طرف شریف خاندان شدید مشکلات میں گھرا ہوا ہے،یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اقامہ ظاہر نہ کرنے پر نا اہل قرار دیا گیا تھا۔

جس کے بعد نواز شریف کو وزارت عظمی سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا،،نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو اس وقت بھی نیب میں مقدمات کا سامنا ہے۔ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ا س حوالے سے احتساب عدالت میں 70 سے زائد پییشیاں بگھت چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شریف خاندان کے خلاف مقدمات کا فیصلہ جلد ہی آ جا ئے گا،اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان مقدمات میں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو سزا ہو جائے گی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل رکھا جائے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات