اٹک سے قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 5 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر / ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل اکرام نے عام انتخابات کو غیر جانبدارانہ ، منصفانہ اور شفاف بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دی

جمعہ 8 جون 2018 21:45

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) عام انتخابات میں اٹک سے قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 5 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر / ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل اکرام نے ضلع اٹک میں عام انتخابات کو غیر جانبدارانہ ، منصفانہ اور شفاف بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں اور ان کی زیر نگرانی قومی و صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے حلقہ این اے 55 میں ریٹرننگ آفیسر / ایڈیشنل سیشن جج اشفاق احمد رانا کی عدالت میں تحریک انصاف کے ملک امین اسلم ، تیمور اسلم ، آزاد امیدواران سراج گل حسن ابدال ، آصف اقبال پنڈ تریڑ اور ڈاکٹر محمد نعیم حضرو نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اس حلقہ میں کاغذات جمع کرانے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے ، اسی طرح حلقہ این اے 55 جو تحصیل فتح جنگ پنڈی گھیب اور جنڈ پر مشتمل ہے کے ریٹرننگ آفیسر / ایڈیشنل سیشن جج راجہ شاہد ضمیر کے پاس ملک فیصل یار خان آف کھنڈہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، حلقہ پی پی 1 کے ریٹرننگ آفیسر / سینئر سول جج ایڈمن شفقت شہباز راجہ کے پاس ایم ایم اے محمد اقبال ملک نے کاغذات جمع کرائے اس حلقہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے ، حلقہ پی پی 2 کے ریٹرننگ آفیسر / سینئر سول جج ایڈمن عمر رشید کے پاس تحریک انصاف کے قاضی احمد اکبر اور آزاد امیدواران لیاقت محمود اور شوکت حیات نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں اس حلقہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے ، حلقہ پی پی 3 کے ریٹرننگ آفیسر / سینئر سول جج ملک شاہد حسین اعوان جن کی معاونت اے آر او خرم شہزاد کر رہے ہیں کے پاس تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے سردار محمد علی خان آف شاہراہ سعداللہ اور محمد ارشد حسن ابدال نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، حلقہ پی پی 4 کے ریٹرننگ آفیسر / سول جج پنڈی گھیب طلال ارشد کی عدالت میں آزاد امیدوار ملک امانت خان راول اور ان کے کورنگ ملک نور محمد خان راول سنی تحریک کے زبیر احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، حلقہ پی پی 5 کے ریٹرننگ آفیسر / سول جج سیف اللہ تارڑ کے پاس سردار افتخار خان ، ملک نوید حسین ، سید احسن محمود ، سید عاطف حسین شاہ ، سردار شاہنواز خان ، ملک شہریار خان ، سابق ایم اپی اے ملک ظفر اقبال گلیال ، ملک ہارون رمضان ، دائود عالم اور وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔